مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)فوڈ اتھارٹی مظفر آباد کی ٹیم نے پٹہکہ کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل کو فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا ۔ یہ کارروائی عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی ۔
کارروائی کے دوران ہوٹل میں صفائی کے ناقص انتظامات ، غیر معیاری اشیائے خورونوش ، گندگی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں ، جس پر فوڈ اتھارٹی نے موقع پر ہی ہوٹل کو تالا لگا کرسیل کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی مظفرآباد ان ایکشن، 15 لیٹر مضر صحت دودھ تلف
اس کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی افسران فرخ مغل ، اکرم شیخ ، محب علی اور چوہدری کبیر نے کی ، جب کہ فوڈ اتھارٹی کے دیگر اہل کاروں نے بھی آپریشن میں بھر پور حصہ لیا ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے کہا کہ عوامی صحت کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اس معالمے پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی مظفرآبادکاکنگ عبداللہ یونیورسٹی چھتر کلاس کے کیفے ٹیریا اور ہاسٹل میس کامعائنہ
فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ہوٹلوں و فوڈ بزنس آپریٹرز کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں انسپکشن کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جا سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کریں گے ، مصطفیٰ کمال




