پیسکو بورڈ نے گرڈ سٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:روسی اوریشنک بیلسٹک میزائل حملہ، کیف دھماکوں سے گونج اٹھا
تفصیلات کے مطابق پیسکو بورڈ نے گرڈ سٹیشن پر کام کرنے والے عملے کے لیے ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،
مزید یہ بھی پڑھیں:پھالیہ:بینک ملازم 3 کروڑ روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی لیکر فرار
بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ الاؤنس ایس ایس او، فٹر، ٹیسٹ انسپکٹر اور ہیلپرز کے اہل ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم،جہلم ویلی،حویلی میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے سروے کی تیاری
اعلامیے میں کہنا تھا کہ ڈینجر الاؤنس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور یہ باقاعدہ بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر ،اسلام آباد، جی بی کے کینسر مریضوں کو مفت ادویات فراہمی کا معاہدہ
اس اقدام کا مقصد وہ عملہ جو خطرناک حالات میں کام کرتا ہے، اس کی حوصلہ افزائی اور مالی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
پیسکو نے مزید کہا کہ یہ الاؤنس گرڈ اسٹیشن پر کام کرنے والے تمام اہل عملے کو فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی محنت اورخطرناک ماحول میں کام کرنے کی خدمات کا مناسب اعتراف کیا جا سکے۔




