مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ (ن) راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ کہ جب بھی آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) اور نظریہ الحاق پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی اس کے نتائج قومی نقصان کی صورت میں سامنے آئے۔۔
2021ء میں مسلم لیگ (ن) کو کمزور کرنے کی سازش کے نتیجے میں پانچ سالوں میں چار وزراء اعظم تبدیل ہو چکے ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی ایچ او حویلی ڈاکٹر تسکین راٹھور ان ایکشن، اجلاس طلب، اہم ہدایات جاری
2019 میں نواز شریف کا اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا تو ملک کی صورتحال اس وقت مختلف ہوتی، پاکستان نے ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ترقی اور وقار کی منازل طے کیں۔۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان حقیقی ایشیئن ٹائیگر بن رہا ہے،۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، سندھ حکومت کاشاندار استقبال کا اعلان
اسلام آباد میں شمولیتی تقریب اور مظفرآباد واپسی کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں موجودہ حکومت کی مدت انتہائی مختصر ہے۔۔
آئندہ حکومت ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی ہے، کارکنان اتحاد و اتفاق قائم رکھیں، جماعتی ڈسپلن کی پابندی کریں گے تو ہی جماعت کامیاب ہو گی۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے سودمند وموثر رمضان پیکیج تیار کیا جائے، وزیراعظم شہبازشریف
میرپور ڈویژن میں جماعت دن بہ دن مضبوط ہو رہی ہے،چوہدری طارق فاروق جماعت کے سینئر رہنما ہیں ان کا تعلق میرپور سے ہے، جماعت کی مضبوطی اور استحکام کیلئے سب مل کر کردار ادا کریں گے۔




