مظفر آباد،مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام،قصاب گرفتار

مظفر آباد(مسعود الرحمن عباسی سے)مظفرآباد میں شہریوں کو مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ، انتظامیہ نے مری ہوئی بھینس کو ذبح کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور قصاب کو گرفتار کرلیا۔

ریاستی دارالحکومت کے مشہور گیلانی چوک میں گوشت گھر کے نام سے کاروبار کرنےوالے قصاب نے محلہ شاہ سلطان سے مردہ بھینس کو ذبح کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کی ، اہل محلہ نے انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔

مجسٹریٹ سردار عمران،فوڈ انسپکٹرز میونسپل کارپوریشن اوروٹرنری ڈاکٹرموقع پر پہنچ گئے،گوشت فوری تلف کردیا گیا،قصاب قسیم خان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کردیا گیا،مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی۔

مجسٹریٹ بلدیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگر ایسے کرداروں پر نظر رکھیں اگر کہیں سے ایسی کسی چیز کی نشاندہی ہوتی ہے تو میونسپل کارپوریشن سے رابطہ کریں۔

Scroll to Top