لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر ڈاکٹر سید آصف کرمانی سے سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف، سابق ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری کی اہم ملاقات،
ڈاکٹر سید آصف کرمانی نے سابق ممبر اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے ایک نازک مگر فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔۔
جہاں قومی استحکام، فکری یکجہتی اور نظریۂ پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت کیلئے پرعزم ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر
الحمدللہ، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مدبرانہ، بااصول اور جرات مندانہ قیادت میں معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی نے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ پوری قوم کے حوصلے اور اعتماد کو نئی قوت عطا کی ہے۔
پاکستان کی بہادر مسلح افواج قوم کا فخر ہیں۔ ان کی قربانیاں، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے غیر مشروط وفاداری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلاسود قرضہ سکیم: کشمیری نوجوانوں کا شرائط نرم کرنے کا مطالبہ
معرکۂ حق نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ جب قیادت باکردار ہو، قوم اور افواج منظم و متحد ہوں تو کوئی طاقت پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کر سکتی۔
ہمیں یہ حقیقت بھی فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ پاکستان محض ایک جغرافیائی وحدت نہیں بلکہ ایک عظیم نظریے کا نام ہے۔
قائدِاعظم محمد علی جناحؒ نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا، اس کی تعبیر کے لیے آج ہمیں عملی اقدامات، ادارہ جاتی مضبوطی، قانون کی بالادستی اور قومی مفاد کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینا ہوگی۔
اس موقع پر علما و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر بدر منیر مجددی، چیئرمین رضا اسلامیہ کالج علامہ محمد حسن رضا، ایم ڈی محمد علی فاؤنڈری شاہد علی اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
ڈاکٹر آصف کرمانی نے پیر علی رضا بخاری کو حرمین شریفین کی حاضری اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔




