نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا گرین لینڈ پر نظریں جما لیں۔امریکی صدر نے گرین لینڈ کیخلاف فوجی آپریشن سمیت تمام ممکن آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔
وینزویلا کے بعد امریکا کا نیا ہدف گرین لینڈ بن گیا ہے، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حاصل کرنے کے لیے فوجی آپشنز سمیت تمام ممکنہ راستوں پر غور شروع کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں میں پائی جانیوالی مایوسی کا حل موجود،راجہ فاروق حیدر
اس کے جواب میں 7 یورپی ممالک نے گرین لینڈ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مستقبل کا فیصلہ صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ گرین لینڈ کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے خریداری یا آزادانہ وابستگی کے معاہدے کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق گرین لینڈ حاصل کرنا امریکا کی نیشنل سکیورٹی کی ترجیح ہے۔ادھر سات یورپی ممالک گرین لینڈ کیساتھ کھڑے ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسپیئرپارٹس کی عدم فروخت: پی آئی اے کو آٹھ ارب 56 کروڑ روپے نقصان کا سامنا
ان ممالک میں فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، اسپین، برطانیہ اور ڈنمارک شامل،ان ممالک کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کا مستقبل کا فیصلہ صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ آرکٹک کی سیکیورٹی نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہونی چاہیے اور یو این چارٹر کے اصولوں اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت آزادکشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت
گزشتہ روز گرین لینڈ کی وزیراعظم جنز فریڈرک نیلسن نے صدر ٹرمپ پر واضح کیا تھا کہ گرین لینڈ کبھی امریکا کا حصہ نہیں بنے گا اور اس کا موازنہ وینزویلا سے نہیں کیا جا سکتا۔




