کابل (کشمیر ڈیجیٹل)بینک الفلاح نے افغانستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بینک حکام نے فیصلے سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد افغانستان میں بینک الفلاح کے آپریشنز بند کئےجا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسپیئرپارٹس کی عدم فروخت: پی آئی اے کو آٹھ ارب 56 کروڑ روپے نقصان کا سامنا
بینک الفلاح حکام کے مطابق بینک گزشتہ کئی برسوں سے افغانستان میں اپنی خدمات فراہم کر رہا تھا۔خریداری کے عمل کی راہ ہموار ہوگئی
خط میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے غضنفر بینک نے بینک الفلاح کے متعلقہ آپریشنز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، جس کے بعد ریگولیٹری منظوری کا عمل شروع کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چین کی ویزا فیس رعایتی پالیسی میں 31دسمبر2026 تک توسیع
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سینٹرل بینک آف افغانستان دونوں نے اس حوالے سے ریگولیٹری منظوری دے دی ہے
جبکہ افغان حکومت نے بھی غضنفر بینک کو جانچ پڑتال (ڈو ڈیلیجنس) کے عمل کی اجازت دے دی ہے۔
سینٹرل بینک آف افغانستان کی جانب سے بھی غضنفر بینک کو جانچ پڑتال شروع کرنے کی منظوری مل چکی ہے، جس کے بعد خریداری کا عمل مکمل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔




