مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم و پارلیمانی لیڈ ر مسلم لیگ (ن) راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں انتشار، افراتفری اور لاقانونیت کو فروغ دینا دراصل ہندوستان کے ایجنڈے کو تقویت دینےکے مترادف ہے ۔
پاکستان کے مفاد پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، سیاسی جماعتوں اور نظام سے مایوس نوجوان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان شاء اللہ آپ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:قیمتی لکڑ سمگلنگ کا منصوبہ ناکام، ڈرائیور فرار،فارسٹ گارڈ زخمی
آپ نے اپنے آپ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے، ریاست میں ہنر مندی کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائیگا۔۔
بیرون ملک افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہمیں ہنر مندی کو فروغ دے کر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔۔
جس طرح پنجاب حکومت نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار مہیاکرنے کیلئے قرضہ دے رہی ہے اس طرح کے مزید اقدامات سے ریاست میں بیروزگاری میں نمایاں حد تک کمی آئے گی ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابات میں شفافیت:الیکشن کمیشن نےدفاترمیں انٹرنیٹ کیلئے ایس سی او سے رابطہ کرلیا
سابق وزیراعظم فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمارے لیے مواقع بہت زیادہ ہیں جن کے مقابلے میں ہماری آبادی بہت کم ہے۔۔
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی سابق کمشنر اووسیز و اُمیدوار اسمبلی زبیر اقبال کیانی، سابق ٹکٹ ہولڈرمرزاتنویر اختر جرال کی قیادت میں ملنے والے وفد سے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت ایکشن کمیٹی سے فوری اور سنجیدہ مذاکرات کرے: شاہ غلام قادر
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے الحمد للہ کام کر کے دکھایا ہے، گزشتہ چار سالوں میں عوام باالخصوص نوجوانوں میں پائی جانے والے بے چینی اور مایوسی کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے پاس جامع منصوبہ بندی ہے۔




