رملوہ :سماہنی اپنی مدد آپ کےتحت کروڑوں مالیتی پل کی تعمیر مکمل

سماہنی(کشمیر ڈیجیٹل)اہلیانِ رملوہ سماہنی نے باہمی اتحاد اور عوامی تعاون کی شاندار مثال قائم ۔بھمبر نالہ پر ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت کا پل اپنی مدد آپ کے تحت کامیابی سے تعمیر مکمل کر لیا۔

اس پل کی تعمیر سے رملوہ اور سرسالہ کے درمیان آمدورفت کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رملوہ سماہنی نے باہمی اتحاد اور عوامی تعاون کی مثال قائم کرتے ہوئے بھمبر نالہ پر ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت کا پل اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کر لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسپیئرپارٹس کی عدم فروخت: پی آئی اے کو آٹھ ارب 56 کروڑ روپے نقصان کا سامنا

ماضی میں بارشوں کے دوران نالہ میں طغیانی کے باعث علاقہ کٹ جاتا تھا، جس سے طلبہ، مریضوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

تقریباً تین ماہ میں مکمل ہونے والے اس منصوبے میں اوورسیز پاکستانیوں اور مقامی عوام نے بھرپور مالی و عملی تعاون فراہم کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی انکار کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کامشترکہ ویکسین منصوبے پر غور

اہلیانِ علاقہ نے پل کی تکمیل پر تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے عوامی اتحاد اور خود انحصاری کی شاندار مثال قرار دیا۔

اس سے قبل نالہ میں طغیانی کے باعث بارشوں کے دنوں میں علاقے کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو جاتا تھا جس سے طلبہ، مریضوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی انکار کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کامشترکہ ویکسین منصوبے پر غور

تقریباً تین ماہ قبل اپنی مدد آپ کے تحت پل کی تعمیر کا آغاز کیا گیا، جس میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ رملوہ، سرسالہ سماہنی گردونواح کے علاقوں کے عوام نے بھرپور مالی و عملی تعاون فراہم کیا۔

عوامی شمولیت اور اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں یہ اہم منصوبہ مقررہ مدت میں پایۂ تکمیل تک پہنچا۔

پل کی تکمیل پر اہلیانِ رملوہ نے اوورسیز پاکستانیوں، مقامی مخیر حضرات اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس منصوبے کو عوامی اتحاد اور خود انحصاری کی بہترین مثال قرار دیا۔

Scroll to Top