انتخابات میں شفافیت:الیکشن کمیشن نےدفاترمیں انٹرنیٹ کیلئے ایس سی او سے رابطہ کرلیا

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل)ممبر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی کی زیر صدارت کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رولز سسٹم (CERS) کے نفاذ سے متعلق الیکشن کمیشن کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان سمیت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای آر ایس کے نفاذ سے متعلق اہم پیشرفت، الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں اور منصوبے کی پیشرفت پر تفصیلی غور کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی نئی حکومت کو بڑی ذمہ داریاں درپیش ہیں، چوہدری رفیق نیئر

شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ ٹرائی پارٹی معاہدہ 29 جولائی 2025 کو دستخط ہو چکا ہے جبکہ بزنس ریکوائرمنٹ ڈاکومنٹ (BRD) کو نادرا کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دیکر 24 ستمبر 2025 کو دستخط کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ فیلڈ دفاتر کیلئے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی سے متعلق ایس سی او سے رابطہ کیا گیاہے نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کے قیام کا عمل جاری ہے

اس مقصدکیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔CERS کے نفاذ کیلئے نامزد تمام سائٹس کے ایڈریسز متعلقہ محکمہ جات سے شیئر کیے جا چکے ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے جنگ بندی کیلئے بھارت نے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں،انکشاف

ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی کا کہنا تھا کہ انتخابی و جغرافیائی میٹا ڈیٹا کی فیلڈ افسران نے تصدیق مکمل کر لی ہے اور یہ نادرا کے ساتھ باضابطہ اشتراک کیلئے تیار ہے۔

معزز رکن الیکشن کمیشن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ انتخابی ڈیٹا کی سالمیت اور رازداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ دفاتر منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کی امریکی لابنگ بے نقاب،پس پردہ حقائق سامنے آ گئے

انہوں نے نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن، نادرا ،آزاد جموں و کشمیر آئی ٹی بورڈ اور ایس سی او کے باہمی تعاون سے کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رولز سسٹم کو مرحلہ وار، محفوظ اور شفاف انداز میں نافذ کیا جائے گا۔

Scroll to Top