حکومت آزادکشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

مظفرآبادّ(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کی وزیر اطلاعات چوہدری رفیق نیئر نے دوٹوک الفاظ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا یے کہ حکومت جیک قیادت کے ساتھ کسی بھی وقت مزاکرات کیلیے تیار ہے،

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تقریباً پورے کر دیئے گئے ہیں کچھ معاملات پر کام ہو رہا ہے

وزیراطلاعات ونشریات آزادکشمیر  کا کہنا تھا کہ کم وقت میں عوام کا اعتماد بحال کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ نئی حکومت کے پاس وقت کم اور ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصے میں حکومت عوام کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے اور آئندہ چند ماہ میں عوام کو واضح اور عملی تبدیلیاں نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ امتیازی خاصہ رہا ہے کہ مشکل اور نازک حالات میں اہم ذمہ داریاں اسی جماعت کے سپرد کی جاتی رہی ہیں،

پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوتے ہی حکومتی ایوانوں میں پائی جانے والی بے یقینی اور انتشار کی فضا کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے ہر ہفتے کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

چوہدری رفیق نیئر نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر بینک کو شیڈول بینک بنانے کے لیے حکومتی سطح پر درکار تمام تقاضے پورے کر دیے گئے ہیں۔

صحت کے شعبے میں اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیلم ڈسٹرکٹ ہسپتال کو 50 بیڈ سے بڑھا کر 100 بیڈ کیا جا رہا ہے، 

مظفرآباد، میرپور اور راولاکوٹ میں کارڈیک سرجری کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی ایک جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کے دوران شہید ہونے والے سات افراد کے ورثا کو امدادی رقوم ادا کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمی افراد کو بھی معاوضے کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق عوامی تحریک کے دوران شہدا اور زخمیوں کو مجموعی طور پر نو کروڑ روپے سے زائد کی رقم معاوضے کی مد میں ادا کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی ایک مزید فہرست تیار کی گئی ہے، جس میں معمولی تاخیر ہوئی ہے تاہم اس کی ادائیگی بھی جلد مکمل کر دی جائے گی۔

چوہدری رفیق نیئر نے کہا کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں آزاد حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام مطالبات پورے کر دیے گئے ہیں

جبکہ حکومتِ پاکستان کے دائرہ کار میں آنے والے چند معاملات اس وقت زیرِ غور ہیں۔  آزاد کشمیر کی نئی حکومت کو وقت کم جبکہ ذمہ داریاں بہت زیادہ درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو قلیل مدت میں بڑے فیصلے کرنا اور اہم ذمہ داریاں نبھانا ہیں، جس کے لیے سنجیدہ اور منظم حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے۔

چوہدری رفیق نیئر کا کہنا تھا کہ کم سے کم وقت میں حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہماری اولین اور اہم ترین ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوامی اعتماد کے بغیر حکومتی اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہو سکتے، اسی لیے موجودہ حکومت اپنی تمام تر توجہ عوامی اعتماد کی بحالی پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ خاصہ رہا ہے کہ مشکل اور نازک ادوار میں اہم ذمہ داریاں ہمیشہ اسی جماعت کے سپرد کی جاتی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہر بار عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے اور مشکل حالات میں بھی ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذمہ دارانہ سیاست ہی مسائل کا حل ہے، شاہ غلام قادر

چوہدری رفیق نیئر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوتے ہی حکومتی ایوانوں میں پائی جانے والی بے یقینی اور انتشار کی فضا کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

ان کے مطابق اب نظم و ضبط، سنجیدگی اور عوامی خدمت کا نیا دور شروع ہو گیا ہے، جس میں حکومتی معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ فیصل ممتاز راٹھور کو خط موصول ہوا ہے کہ “آپ کے آنے سے آزاد کشمیر میں ہو کا عالم ختم ہو گیا ہے۔

چوہدری رفیق نیئر کے مطابق اس خط میں موجودہ حالات میں بہتری اور حکومتی معاملات میں استحکام کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد حکومتی سطح پر سنجیدگی اور نظم و ضبط واضح طور پر نظر آ رہا ہے اور تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی خدمت کو اپنی بنیادی ترجیح سمجھتی ہے اور اسی سوچ کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور کا مساجد ، دینی مدارس سے متعلق اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

وزیر اطلاعات کے مطابق موجودہ حکومت اپنی محدود مدت کے باوجود عوامی مسائل کے حل اور اعتماد کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں بہتری اور استحکام ہی عوامی اعتماد کی بنیاد بنتے ہیں، اور اسی مقصد کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top