چین کی ویزا فیس رعایتی پالیسی میں 31دسمبر2026 تک توسیع

بیجنگ (کشمیر ڈیجیٹل)چینی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کیلئے ویزا فیس میں رعایت کی پالیسی کو 31 دسمبر 2026 تک توسیع دے دی۔

مذکورہ پالیسی کے تحت سیاح، کاروباری مہمان اور بار بار آنے والے مسافر ویزا کی کم فیس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نئی پالیسی کے مطابق، ویزا درخواست دہندگان کو 2023 سے قبل کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد کم فیس ادا کرنی ہوگی۔۔

یہ رعایتی فیس سنگل، ڈبل اور ملٹی پل انٹری ویزا پر لاگو ہوگی، جبکہ درخواست کے طریقہ کار یا اہل ہونے کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی انکار کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کامشترکہ ویکسین منصوبے پر غور

اب 180 دن تک کے سیاحتی، کاروباری، خاندانی یا ٹرانزٹ ویزا کیلئے درخواست دیتے وقت فنگر پرنٹ جمع کروانا ضروری نہیں ہوگا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ویزا کے عمل کو آسان بنانے اور پروسیسنگ کے وقت کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور کا مساجد ، دینی مدارس سے متعلق اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

ویزا فیس میں کمی کی پالیسی ابتدائی طور پر عالمی سفر میں رکاوٹوں کے بعد بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔

چین نے ویزا کے لیے فنگر پرنٹ جمع کروانے کی شرط کو بھی 2026 کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔اس توسیع سے چین کی غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے طویل مدتی عزم کا عندیہ ملتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے سفارت خانوں نے تصدیق کردی اس توسیع کے ساتھ کوئی نئی شرط شامل نہیں کی گئی۔

حکام نے واضح کیا کہ فیس میں رعایت صرف سرکاری سفارت خانہ ویزا چارجز پر لاگو ہوگی، جبکہ ویزا اپلیکیشن سینٹرز کے ذریعے خدمات لینے پر اسٹینڈرڈ سروس فیس لاگو رہے گی۔

اس پالیسی کے تحت چین کی 45 ممالک کے شہریوں کے لیے 30 دن کی یکطرفہ ویزا فری انٹری بھی برقرار رہے گی، جو 31 دسمبر 2026 تک لاگو رہے گی۔

Scroll to Top