نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)بھارت نے پاکستان سے جنگ بندی کیلئے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں نئی دستاویزات سامنے آگئیں۔
زرائع کے مطابق گزشتہ سال مئی میں پاک ، بھارت جنگ میں مودی اپنا نقصان دیکھ کر چیخ اٹھا ، مودی نے فور ی طور پر جنگ بندی کیلئے واشنگٹن میں بھارتی لابی کو متحرک کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیرایجوکیشن آزادکشمیر اور وفاقی وزارت تعلیم کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا
ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ انصاف میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 10 مئی کو جس دن بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ بھارت ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ لابنگ میں مصروف ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتخانہ ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شخصیات سے رابطے میں تھا۔دستاویزات منظرعام پر آنے سے دہلی کے سفارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سی پیک کے نام پر فراڈ کرنے والی جعلی کمپنی کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی
دستاویزات کے مطابق بھارت نے چیف آف اسٹاف وائٹ ہاؤس سے لابنگ فرم کی مدد سے رابطہ کیا۔
وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز اور دیگر حکام سے لابنگ فرم کی مدد سے رابطہ کیا گیا
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا کاگرین لینڈ کے حصول کے لیے ملٹری سمیت کئی آپشنز پر غور
جس فرم کو بھارت نے ہائر کیا، اس کے سربراہ کی صدر ٹرمپ کے ساتھ تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ بھارت کے رابطے کا مقصد جنگ سے متعلق میڈیا کوریج پر بات چیت کرنا تھا۔۔
دوسری جانب بھارتی صحافی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے امریکی حکام سے رابطوں کیلئے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں۔




