ہائیرایجوکیشن آزادکشمیر اور وفاقی وزارت تعلیم کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیراوروفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کے مابین آزاد جموں و کشمیر میں امتحانی نظام میں جدت شفافیت و بہتری، کیپسٹی بلڈنگ، جدید ٹیکنالوجی سے امتحانی نظام کو ہم آہنگ کرنے اور میرٹ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولن الرجی کے خاتمے کے لیے حکومت کی حکمت عملی سامنے آ گئی

ایم او یو سائننگ کی تقریب وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن آزادکشمیر محترمہ تہذیب النساء اور وفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری نے آفتاب رشید نے دستخط کئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ قائم

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن آزاد کشمیر راجہ شاہد حسین، چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ، چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور آزاد کشمیر و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

یاد رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ طے شدہ معاہدے میں ایکشن کمیٹی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ تعلیمی و امتحانی نظام کی بہتری و شفافیت کے حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ باہمی اشتراک کا معاہدہ کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا ختم ، پولیس نے بڑی یقین دہانی کرادی

حکومت آزاد کشمیر نے ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت سے باقاعدہ ایم او یو کر لیا ہے۔

Scroll to Top