پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں کھیلے گئے ٹرانیشن سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے 159 رنز کاہدف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا گیا۔ جس میں سمیر منہاس کا کردار اہم رہا جنہوں نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
اس کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:احمد صغیر چغتائی سےکونسلر اظہر میر کی اہم ملاقات،گرائونڈ کی منظوری کا اعلان
اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں ٹرائی سیریز جیتنے پر پاکستان انڈر 19 ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور شاندار بیٹنگ پر سمیر منہاس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کپتان فرحان یوسف، کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی قابلِ فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاباش شاہینوں، انڈر 19 ورلڈ کپ کی جانب کامیاب سفر جاری رکھیں۔
پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز جیت لی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مظفرآباد کا اجلاس بدنظمی کا شکار، عہدیداروں میں گرما گرمی،ویڈیو وائرل
ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے فائنل میں پاکستان نے 159 رنز کا تعاقب صرف 16.2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر کیا۔
پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس 114 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد شایان 38 اور عثمان خان 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سے لیروئے چِیوولا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
عمر زیب نے ابتداء میں ہی زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔




