اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا، اور چیئرمین کے مشیر چوہدری اعجاز رضا نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل، ان کے فوری حل اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قومی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری آزاد جموں و کشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت ان کی فلاح و بہبود اور مسائل حل کیلئے اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔
ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں مظفرآباد میں ایک بڑی اوورسیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے اوورسیز کشمیریوں کو مدعو کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش کے ایئر چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق
کانفرنس کے انعقاد، ایجنڈا اور انتظامی امور کے لیے آزاد جموں و کشمیر حکومت اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو اپنی حتمی سفارشات اور رپورٹ وزیراعظم آزاد کشمیر کو پیش کریں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا صارفین کیلئے بجلی سستی فراہمی کا پلان سامنے آگیا
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کیے جائیں گے اور انہیں سرمایہ کاری، روزگار اور دیگر سہولیات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات چند روز قبل ہونے والی ملاقات کا تسلسل تھی، جس میں او پی ایف کے وفد نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مختلف مشکلات سے آگاہ کیا تھا، جس پر وزیراعظم نے فوری اور مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔




