راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ کے نواحی گاؤں دوتھان مدینہ مال راولاکوٹ ایک ٹرک ہجیرہ جاتے ہوئے بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔
حادثے میں ڈرائیور کے ساتھ شفیق ولد محمد شفیع بعمر 50 سال سکنہ بیڑی گلی عباسپور ضلع پونچھ بھی زخمی ہوگیا۔ جس کی حالت خطرے سے باہر ہے جو ہوش وحواس میں ہے۔
ٹرک پر کاپیاں ودیگر سامان لوڈ تھاجبکہ ٹرک ڈرائیور فیضان ایوب ولد محمد ایوب سکنہ دہڑیاں عباس پور ضلع پونچھ کو زخمی حالات میں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔
عوام کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی، مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کردی جائے گی ۔




