پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولی لگانے والے 2 خریدار سامنے آگئے ہیں۔
انویریکس سولر انرجی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار پانے والے 10 بولی دہندگان میں سب سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
یہ کامیابی انویریکس کے وژن، پختہ عزم اور اسٹریٹجک سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فہرست میں سب سے پہلے آنے کا مطلب یہ ہے کہ کمپنی مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر جرنلسٹ فورم اور کورٹ کے درمیان تاریخی یادداشت پر دستخط،ایمبسیڈر قرار
انویریکس سولر انرجی جدیدیت، عزم اور مضبوط قیادت کے ساتھ کھیل اور توانائی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انویریکس سولر انرجی کے سی ای او محمد ذاکر علی نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم کرکٹ اور اس کے شائقین پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا وژن واضح اور سادہ ہے۔ ’پاکستان کو توانائی فراہم کرنا، نہ صرف میدان میں بلکہ میدان کے باہر بھی۔‘
انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس وطن کی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں، جسے ہم فخر سے پاکستان کہلاتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:172 ایف آئی آرز ختم ،عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے زیادہ تر نکات پر عملدرآمد ہو چکا ،وفاقی حکومت
کمپنی کا ماننا ہے کہ کرکٹ جیسے مقبول کھیل کے ذریعے مثبت قومی تشخص اور ترقیاتی پیغام کو مؤثر انداز میں فروغ دیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر انویریکس سولر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ذاکر علی نے کہا کہ ہمیں کرکٹ اور اس کے شائقین پر مکمل یقین ہے۔
ہمارا وژن بہت سادہ مگر طاقتور ہے’’ پاکستان کو انرجائز کرنا، چاہے وہ میدان کے اندر ہو یا میدان کے باہر۔‘‘
انہوں نے کہاکہ مجھے کرکٹ سے پیار ہے، ہر پاکستانی کے دل کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ملک کے لیے کچھ کرے۔ اگر موقع ملا تو کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے لیے نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔
پی ایس ایل 11 میں کل 8 ٹیمیں شامل ہوں گی، جن میں ملتان سلطانز کے انتظامات پی سی بی خود دیکھے گا، اور اس فرنچائز کی نیلامی بعد میں کی جائےگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام کی منزل پاکستان ، یہی جدوجہد کا منطقی انجام ہے،سردار تنویر الیاس
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کی تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی،
جہاں حتمی فیصلے متوقع ہیں اور پی ایس ایل کے دائرۂ کار میں ایک نئے اور دلچسپ مرحلے کا آغاز ہوگا۔




