سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب ایک خبر اور تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
تصویر میں معروف انگریزی اخبار ڈان کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ دکھایا گیا ہےجس پر یہ خبر شائع ہونے کا تاثر دیا گیا۔
کشمیرڈیجیٹل نے اس دعوے کی تصدیق کے لیے لنک کو چیک کیا، لیکن انٹرنیٹ پر کہیں بھی ایسا مواد نہیں ملا۔ مزید تحقیقات میں خبر پر موجود تاریخ کو بھی دیکھا گیا جو گذشتہ سال 5 جنوری کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اثاثوں کی تفصیلات کی عدم فراہمی،الیکشن کمیشن کی آزادکمشمیر ممبران اسمبلی کو وارننگ جاری
فیکٹ چیک کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ڈان جیسے معتبر اخبار پر اتنی لمبی سرخی اور مکمل نام کے ساتھ یہ خبر کبھی شائع نہیں ہوئی۔
اس طرح واضح ہوا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اسکرین شاٹ جعلی ہے اور خواجہ آصف سے منسوب دعویٰ درست نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک گرافکس وائرل ہوا ہے جس میں یہ دکھایا جا رہا ہے کہ ڈان ڈاٹ کام پر ایک خبر شائع ہوئی جس کا عنوان ہے
: ”Defence Minister Khawaja Muhammad Asif dropped a political bombshell on the Punjab Government۔ گرافکس کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پنجاب حکومت کے خلاف کوئی بڑا سیاسی بیان دیا ہے۔
خبردار کیا ہے کہ ایسے جعلی گرافکس اور من گھڑت خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر عوام میں غلط فہمی پیدا کر سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کے آگے نہ بڑھائیں اور معتبر ذرائع سے تصدیق کر کے ہی اسے آگئے شیئر کریں۔





