امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ ، توڑ پھوڑ ، حملہ آور گرفتار

نیویارک (کشمیرڈیجیٹل)نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے گھر (اوہائیو) میں نامعلوم شخص کی توڑ پھوڑ، حملہ آور کو امریکی سیکرٹ سروس نے گرفتار کر لیا،۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام کی منزل پاکستان ، یہی جدوجہد کا منطقی انجام ہے،سردار تنویر الیاس

امریکی انٹیلی جینس ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اوہائیو میں واقع نجی گھر کو نقصان پہنچنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی سروس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جے ڈی وینس اوران کے اہل خانہ گھرپرموجود نہیں تھے، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کی بنگلادیش میں نشریات بند، پس منظر کیا ہے؟

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نائب امریکی صدرکی رہائشگاہ کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دیگرحصوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹ سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ انفرادی کارروائی تھا یا اس کے پیچھے کوئی منظم منصوبہ موجود تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دنیا کا سب سے چھوٹا خودکار روبوٹ تیار: سائنسی دنیا میں ایک اہم پیش رفت

Scroll to Top