لیجنڈ

آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ ڈیمین مارٹن کوما سے بیدار ہو گئے

آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ ڈیمین مارٹن کوما سے بیدار ہو گئے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن طبی طور پر کوما سے ہوش میں آ گئے ہیں، جس کے بعد ان کی صحت یابی کے امکانات میں بڑھ گئے ہیں ۔

ان کے سابق ساتھی اور وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارٹن اب بات کرنے اور اردگرد کے ماحول پر ردِعمل دینے کے قابل ہو گئے ہیں ۔ مارٹن چند روز قبل شدید علالت کے باعث کوما میں چلے گئے تھے، تاہم ان کے اہلِ خانہ نے ایک روز قبل ان کی حالت سے متعلق حوصلہ افزا ءمعلومات شیئر کی تھیں ۔

ڈیمین مارٹن کو تشویشناک حالت کے باعث برسبین کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا

ڈیمین مارٹن میں گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کی تشخیص ہوئی تھی، جو ایک خطرناک انفیکشن ہے۔ یہ بیماری دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے گرد موجود حفاظتی جھلیوں میں سوزش پیدا کرتی ہے اور شدید سوجن کا سبب بن سکتی ہے، جس کے باعث مریض کی حالت نازک ہو جاتی ہے ۔

کوڈ اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے فاکس اسپورٹس کی رپورٹ میں ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ کوما سے باہر آنے کے بعد مارٹن کی صحت میں غیر معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔ ان کے مطابق ، مارٹن نے ہوش میں آنے کے بعد حیران کن طور پر مثبت ردِعمل دیا ہے ۔

An unbelievable turn of events': Damien Martyn awake and talking in  'miraculous' recovery from induced coma, says Gilchrist

گلکرسٹ نے بتایا کہ اس حد تک بہتری آئی ہے کہ مارٹن کے اہلِ خانہ اسے تقریباً ایک معجزہ قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ مارٹن کی بحالی کے پورے عمل کے دوران ان کی ساتھی امانڈا کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کردی

Scroll to Top