سال 2026 : پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا مکمل شیڈول جاری

سال 2026 میں پرائز بانڈز اور پریمیم پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لیے ایک اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے سال 2026 کے قومی انعامی بانڈز اور پریمیم بانڈز کے قرعہ اندازی کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس شیڈول میں مختلف مالیت کے بانڈز، قرعہ اندازی کی تاریخیں اور مقامات شامل ہیں۔

نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق قومی انعامی بانڈز کے قرعہ اندازی کا شیڈول درج ذیل ہے۔

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 16 فروری کو لاہور میں ہو گی، 15 مئی کو سیالکوٹ، 17 اگست کو فیصل آباد جبکہ 16 نومبر کو حیدرآباد میں قرعہ اندازی منعقد کی جائے گی۔

750 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کے لیے 15 جنوری کو پشاور، 15 اپریل کو کوئٹہ، 15 جولائی کو لاہور اور 15 اکتوبر کو راولپنڈی میں قرعہ اندازی ہو گی۔

200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 16 مارچ کو فیصل آباد، 15 جون کو کراچی، 15 ستمبر کو مظفرآباد اور 15 دسمبر کو پشاور میں منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید

100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کے حوالے سے شیڈول کے مطابق 16 فروری کو کراچی، 15 مئی کو حیدرآباد، 17 اگست کو ملتان، 16 نومبر کو فیصل آباد جبکہ 15 دسمبر کو پشاور میں قرعہ اندازی ہو گی۔

اسی طرح پریمیم پرائز بانڈز کے قرعہ اندازی کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی 10 مارچ کو راولپنڈی، 10 جون کو مظفرآباد، 10 ستمبر کو سیالکوٹ اور 10 دسمبر کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

جبکہ 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کے لیے 10 مارچ کو ملتان، 10 جون کو پشاور، 10 ستمبر کو کوئٹہ اور 10 دسمبر کو کراچی میں قرعہ اندازی ہو گی۔

نیشنل سیونگز نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی قرعہ اندازی کی تاریخ کسی عوامی تعطیل کے ساتھ ٹکرا گئی تو ایسی صورت میں قرعہ اندازی اگلے ورکنگ ڈے پر منعقد کی جائے گی۔

اس اعلان کے بعد پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کو سال 2026 میں ہونے والی تمام قرعہ اندازیوں کی تاریخوں اور مقامات کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top