ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل)نیلی ہٹیاں بالا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے ایلمنٹری ٹیچر راجہ ندیم کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں
گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کا بڑا حصہ آگ کی لپیٹ میں آ کر جل کر خاکستر ہو گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نام نہاد شائننگ بھارت:رشوت کے زور پرامریکی ویزوں کامکروہ دھندا بے نقاب
ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا، دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
اہلِ علاقہ نے فوری طور پر زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی بورڈ نے دباؤ میں آ کر مستفیض کو ریلیز کرنے کی ہدایت جاری کردی
واقعے کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی جبکہ انتظامیہ کو بھی اطلاع دے دی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاطینی امریکا میں شدید کشیدگی، امریکا کا وینزویلا پر باضابطہ حملہ
جہلم ویلی کے علاقے نیلی میں گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک رہائشی مکان شدید متاثر ہو گیا، جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔
واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں ہٹیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے سے گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دھماکے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ اہلِ علاقہ نے فوری طور پر زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کیا
واقعے کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی جبکہ انتظامیہ کو بھی اطلاع دے دی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔




