ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل کی ایمبولینس خود امداد کی متلاشی بن گئی

مظفرآباد:ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل، ضلع نیلم کے لیے فراہم کی گئی ایمبولینس خود امداد کی متلاشی بن گئی ہے۔ یہ ایمبولینس نیلم کے دور افتادہ علاقے کیل کی عوام کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو مظفرآباد یا آٹھمقام منتقل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے دی گئی تھی، تاہم عملی طور پر یہی ایمبولینس خود مدد کی طلبگار نظر آ رہی ہے۔

نیلم کے دور دراز علاقے کیل میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت طبی سہولت تک پہنچانے کے لیے یہ ایمبولینس اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ کیل کی عوام کے لیے یہی سہولت مریضوں کو آٹھمقام یا مظفرآباد پہنچانے کا واحد ذریعہ بنتی ہے، مگر حالیہ واقعے میں اس سہولت کو خود مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: بریگیڈ کمانڈر عمران ارشد چیمہ نےکیل او پی ڈی کا افتتاح کردیا

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایک مریض کو کیل سے آٹھمقام منتقل کیا جا رہا تھا کہ دورانِ سفر ایمبولینس راستے میں خراب ہو گئی۔ گاڑی کے خراب ہونے کے باعث سفر جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔ بعد ازاں ایمبولینس کو پرائیویٹ جیپ کے ساتھ باندھ کر ورکشاپ پہنچایا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےوادی نیلم کے شہریوں کے لیے طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل میں میڈیکل او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ) کا باضابطہ افتتاح کیاگیا ۔ اس موقع پر بریگیڈ کمانڈر عمران ارشد چیمہ اور ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور نئی میڈیکل او پی ڈی کی خدمات کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کی14رکنی نگران کابینہ تشکیل،خاتون مشیر بھی شامل

Scroll to Top