عثمان خان

پاکستان کے پاس ٹی 20ورلڈ کپ 2026 جیتنے کا سنہری موقع ہے ، وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان

ڈھاکا : پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی زیرِ نگرانی ٹیم کی شاندار تیاری کے باعث پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جیتنے کا سنہری موقع ہے ۔

عثمان خان نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (BPL) کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوچ مائیک ہیسن نے ورلڈ کپ سے قبل ہماری بہت اچھی تیاری کروائی ہے ۔

ہم اگلے ماہ مزید تیاری کے لیے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف میچز کھیلیں گے۔ ٹیم کا کمبینیشن بہترین ہے اور ہم پُراعتماد ہیں ۔

30 سالہ وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان 7 جنوری سے سری لنکا کے دمبولا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل ہوں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے آسٹریلیا کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

عثمان خان نے کہا کہ وہ پہلی بار سری لنکا جا رہے ہیں اور دمبولا کی پچز پر کھیل کر ورلڈ کپ سے قبل پچ کنڈیشنز کو سمجھنے کا موقع ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ فاسٹ بولنگ کے خلاف کھیل بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ سری لنکا میں سیریز جیتیں ۔

عثمان خان نے کہا کہ بنگلا دیش میں کھیلنے سے مختلف کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ میں نے یو اے ای کیلئےبھی کھیلا  لیکن پاکستان میری پہلی ترجیح ہے ۔

پاکستان میرا ملک ہے اور یہی میرے لوگ ہیں ۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ ،بھارت ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، افغانستان سیمی فائنل کھیلیں گے،ہربھجن سنگھ

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہوگا اور پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا ۔

Scroll to Top