عوام کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم فیصل ممتاز کی ہدایت

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے اجراء کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امجد علی ایڈووکیٹ کی مہاجرین سے بغض ڈھکا چھپانہیں، شوکت علی شاہ

اجلاس میں وزیر صحت سید بازل علی نقوی، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب، وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری صحت عامہ ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء اور اس سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سال 2026 پاکستان کیلئے کیسا رہےگا؟ماہر ین علم نجوم کی بڑی پیشگوئیاں

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتا ز راٹھور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ کی سہولیات کو جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ عوام کو مفت معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورنے کہا کہ ہیلتھ کارڈ عوامی فلاح کا ایک اہم منصوبہ ہے جس سے غریب اور متوسط طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام انتظامی اور تکنیکی امور کو ہر صورت جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیر مظہرسعید شاہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں، نیلم عوام کیلئے ایمبولینس فراہم

وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی،

گذشتہ چار پانچ سالوں میں پیدا ہونے والی بد اعتمادی کی فضاء کو ختم کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی حکومت دن رات کام کررہی ہے،

ہماری حکومت کے قیام کو ابھی چند ہفتے ہوئے ہیں لیکن آزادکشمیر میں اس عوامی حکومت کے اثرات ہر جگہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ ریاست میں ہیجانی کیفیت ختم ہو چکی ہے

ہم نے کم وقت میں اہم کام کرنے ہیں اور لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کررہی ہے۔

Scroll to Top