امجد علی ایڈووکیٹ کامہاجرین سے بغض ڈھکا چھپانہیں، شوکت علی شاہ

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیر و مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ آزادکشمیر سید شوکت علی شاہ کا کہنا تھا کہ امجد علی خان ایڈووکیٹ کا مہاجرین سے بغض اور مخالفت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔۔

ایسے شخص کی کسی کمیٹی یا فیصلہ سازی میں شرکت کو نا تسلیم کرتے ہیں نا ہی اس کے فیصلوں کو مانیں گے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرسمیت مختلف علاقوں میں بارش، برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کا اسٹیٹس ختم کرنے کیلئے میدان میں لائی گئی ہے ان کے ذرائع آمدن کا پتہ کیا جائے اتنے وسائل کون دے رہا ہے ؟

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی اے ای اے کی 21 کینسر ہسپتالوں کے قیام پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کردار کی تعریف

جب تک سانس ہے مہاجرین جموں کشمیر جو تحریک آزادی کشمیر اور شہدا کے وارث ہیں کے ساتھ غداری کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سال 2026 پاکستان کیلئے کیسا رہےگا؟ماہر ین علم نجوم کی بڑی پیشگوئیاں

سردار طاہر انور نے عدم اعتماد پر کمیٹی سے علیحدگی پر کردار کا مظاہرہ کیا۔ امجد علی خان کا ہمارے ساتھ تعصب نفرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔۔

انہیں بھی اخلاقی طور پر اس کمیٹی میں جانا ہی نہیں چاہیے یہ الگ بات کہ ہم اس کمیٹی کو ہی نا تسلیم کرتے ہیں نا ہی اس کی کوئی آئینی حیثیت ہے ۔۔

آئین میں ترمیم ممبران اسمبلی نے کرنی ہے نا کہ کسی نے سر پر ڈنڈا رکھ کر کروانی ہے اگر نظام یا کہیں خرابی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ نظام کو ہی لپیٹ دیا جائے ہم ایسے کسی عمل کی سخت مزاحمت کرینگے۔

Scroll to Top