راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) حکومت نے مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل کے حوالے سے نو رکنی اعلی سطحی کمیٹی کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے میں اس کمیٹی سے اپنے آپ کو دستبردار کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابق وزیرحکومت سردارطاہرانورخان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
سردار طاہر انور خان کاکہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نامزدہ کمیٹی بحیثیت ممبردستبرداری کافیصلہ کرتاہوں۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مجھ پرکئے گئے تحفظات کا بھی احترام کرتاہوں اوراس حوالے قائم کردہ کسی بھی کمیٹی کاحصہ نہیں رہوں گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا کمپنی نےسوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا
میں نے اپنے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے صدرسے اس حوالے مشاورت کے بعد کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کی ہے۔ پیشہ وکالت سے منسلک ہوں عرصہ چالیس سال سے قانون دان کی حیثیت سے کام کررہاہوں۔
لیکن سیاسی حوالے سے میں اس ذمہ داری کوقبول نہیں کرسکتا۔ایکشن کمیٹی اورحکومت کے مابین معائدہ قومی نوعیت کاہے میں اس قومی نوعیت کے معاملے میں کوئی منفی رول ادانہیں کرسکتے۔
ہم نے اپنے سیاسی کیرئیرمیں کبھی بھی کوئی میچ فکس نہیں کیا۔یہ ریاست جموں وکشمیرہمارے بزرگوں نے خون دے کر حاصل کی تھی24اکتوبر1947ء کوجو آزاد حکومت بنی اس نے اپناسلوگن دے دیاتھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلہ جموں وکشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے،آزادی پسند رہنماؤں کی پریس کانفرنس
آزادکشمیرکے لوگوں کاایک دوسرے کے ساتھ تناؤ وہ بھی ایک دوسرے کے مفادمیں نہیں ہے۔آزادکشمیرکی پرامن فضاء کوبرقراررہناچاہیے اوراس میں کسی قسم کاخلل نہیں پڑناچاہیے۔
سردار طاہر انور کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے لیے قبل از نہ میری خواہش تھی اورنہ میں اس میں جاناچاہتاتھا۔
انہوں نے کہاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مجھ پرجوتحفظات سامنے آئے ان کومیں قدرکی نگاہ سے دیکھتاہوں کیونکہ کہ میں اپنے نظریات وافکاررکھتاہوں میں ان اسلاف کانمائندہ ہوں جنہوں نے اپنے چھاتیوں پرگولیاں کھائی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نئی امنگوں اور امیدوں کے ساتھ 2026 کا پہلا سورج طلوع ہو گیا
میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس بات کاادراک کرتاہوں کہ ریاست جموں وکشمیرکی بقاسلامتی اورتحریک آزادی کشمیرکیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھوں گا۔
سابق وزیرحکومت سردارطاہرانورخان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے دیگرہنماخواجہ عمران اشرف،کونسلرمیونسپل کارپوریشن اظہرکریم،ظفرخان خالدبشیرنیئراشرف کونسلرودیگربھی موجودتھے اس موقع پروزیرحکومت نے واضح کیاکہ مجھے کمیٹی میں شامل کرنے کے حوالے سے میری جماعت مسلم لیگ ن کاکوئی کردارموجودنہیں ہے۔
مجھے حیرت اس بات کی ہے کہ میری رائے لئے بغیراس اہم نوعیت کے حساس معاملے کے حوالے سے میرانام سامنے لایاگیامیں عوام کانمائندہ ہوں عوامی ایکشن کمیٹی کے پیچھے عوامی طاقت ہے۔
اس حوالے سے ایکشن کمیٹی کے مجھ پرتحفظات کااحترام کرتے ہوئے میں آج پریس کانفرنس میں باضابطہ طورپردستبرداری کافیصلہ کرتاہوں۔




