ہونڈا کمپنی نےسوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا

ٹوکیو(کشمیر ڈیجیٹل)جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مقبول سیڈان سِوک کی اپڈیٹڈ رینج کیلئے محدود مدت کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ اعلان نئی بکنگز کھولنے کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں صارفین کے لیے مختلف ویریئنٹس کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسئلہ جموں وکشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے،آزادی پسند رہنماؤں کی پریس کانفرنس

ہونڈا کے مطابق سِوک کی ابتدائی تعارفی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ سِوک اورئیل کی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ سِوک آر ایس کی قیمت 1 کروڑ 1 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی جنگی ڈرون افغانستان میں گر کر تباہ

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں صرف تعارفی نوعیت کی ہیں اور محدود وقت کے لیے دستیاب ہوں گی، جن کا اطلاق معیاری شرائط و ضوابط کے تحت ہوگا۔

یاد رہے کہ ہونڈا نے اس سے قبل اپڈیٹڈ سِوک رینج کی بکنگز کا آغاز کیا تھا، جس کے ساتھ بکنگ اماؤنٹس میں بھی نظرثانی کی گئی۔

کمپنی کے اعلان کے مطابق سِوک کے لیے بکنگ رقم 13 لاکھ روپے، سِوک اورئیل کے لیے 14 لاکھ روپے جبکہ سِوک آر ایس کے لیے 16 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد بڑھا دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ہونڈا نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ نئی سِوک لائن اپ میں معمولی فیس لفٹ کے ساتھ تمام ویریئنٹس میں نئے اور جدید فیچرز شامل کئے گئے ہیں جن کا مقصد صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ تاہم کمپنی نے فیچرز کی مکمل تفصیل فی الحال ظاہر نہیں کی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ تعارفی قیمتوں کی مدت کے بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد بکنگ کروا کر اس آفر سے فائدہ اٹھائیں۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق محدود مدت کی یہ قیمتیں خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Scroll to Top