کابل (کشمیر ڈیجیٹل)افغانستان کے صوبہ میدان وردگ کے دارالحکومت میدان شہر کے مضافاتی علاقے میں ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پرانے آئی فون ماڈلز بند ،ای 16 اپ گریڈیشن کا راستہ کھل گیا
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈرون افغانستان کے علاقے وردک میں حادثے کا شکار ہوا ۔ذرائع کے مطابق گر کر تباہ ہونے والا ڈرون ایک بھارتی لڑاکا ڈرون بتایا جا رہا ہے۔
جائے حادثہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز اور مناظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ڈرون اسرائیلی ساختہ ہیرون (Heron) یو اے وی سے انتہائی مشابہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش تھی،مودی حکومت پر سنگین الزامات، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خطے میں بھارت واحد ملک ہے جو اس ماڈل کے ڈرونز استعمال کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول سے پاکستانی فوج کانئے سال پر قوم کیلیے خصوصی پیغام
P-AM کی رپورٹس کے مطابق اس اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مئی میں انسانی ہمدردی کی امداد کے نام پر بھارت کو فراہم کیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق بھارت پر برتری حاصل کر لی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ڈرون کا افغانستان میں گر کر تباہ ہونا خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں بھارت کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
واقعے کے بعد ڈرون کی نوعیت اور اس کی موجودگی سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔




