نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
امریکا کے شہر نیویارک میں منعقدہ تقریب کے دوران ظہران ممدانی نے سٹی ہال نیویارک میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر انہوں نے قرآن پاک پر حلف لیا اور باضابطہ طور پر اپنے منصب کا آغاز کیا۔
تقریب میں نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیم نے ظہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں ظہران ممدانی کی اہلیہ بھی موجود تھیں، جبکہ یہ موقع نیویارک کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر سامنے آیا۔
یاد رہے کہ ظہران ممدانی کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ وہ 4 نومبر 2025 کو ہونے والے میئر کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے، جہاں انہوں نے 50 اعشاریہ 78 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اس کامیابی کے نتیجے میں وہ نیویارک کے 112 ویں میئر منتخب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک کی تاریخ کےپہلے مسلم میئر زہران ممدانی قرآنِ مجید پر حلف اٹھائیں گے
ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے قبل ظہران ممدانی کو نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ تاہم، ریپبلکن امیدوار کی شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف ظہران ممدانی کو مبارکباد دی بلکہ ان کے ساتھ مل کر نیویارک کی بہتری کے لیے کام کرنے کا یقین بھی دلایا۔
حلف برداری کی یہ تقریب نیویارک کی سیاسی تاریخ میں ایک نمایاں پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جہاں ایک منتخب نمائندے نے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر اپنی آئینی ذمہ داریوں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر تمام مراحل طے شدہ ضابطوں کے مطابق مکمل کیے گئے اور حلف برداری کا عمل سرکاری طریقہ کار کے تحت انجام پایا۔
یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی بطور نیو یارک میئر گریسی مینشن منتقل ہوں گے
یہ پیش رفت نیویارک کے بلدیاتی نظام میں ایک نئی مثال کے طور پر ریکارڈ کی گئی، جس میں انتخابی نتائج، حلف برداری کی تقریب اور متعلقہ سیاسی پس منظر نمایاں طور پر سامنے آیا۔
🚨زہران ممدانی نے قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر نیویارک کے میئر کا حلف اُٹھا لیا۔۔
آج میری زندگی کا بڑا دن ہے، میئرنیویارک زہران ممدانی pic.twitter.com/g9JDMURiV6— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) January 1, 2026




