اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آزادکشمیر ،گلگت بلتستان،اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف بار ی کی توقع ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب: زبانی لین دین پر پابندی عائد،پٹواریوں کو بیع اور انتقال سے روک دیا
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔ سیاح موسمی صورتحال کا جائزہ لے کر پہاڑی علاقوں کا رخ کریں۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر ، خطہ ٔ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: غیرملکی شہریوں سے نکاح کے نئے ضوابط، شرائط منظور
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی،وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا ،شمالی بلوچستان، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بالائی/جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔
اکتیس دسمبر 2025 میں ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ بار آزادکشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے پرحکومتی اقدامات باعث اطمینان قرار
ملکہ کوہسار مری میں کشمیر پوائنٹ پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ملکہ کوہسار مری میں ہلکی پھلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا
برفباری سے سردی کی شددت میں اضافہ ہو گیا ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری کا رخ کرلیا




