حویلی(کشمیر ڈیجیٹل) حویلی کی فاروقی اور اعوان برادری نے راجا فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔۔
دارالحکومت مظفرآباد کی فضائیں اور وزیراعظم ہاؤس جئے بھٹو جئے بینظیر بھٹو اور جئے فیصل ممتاز راٹھور کے نعروں سے گونج اٹھا،اس موقع پر نوتعینات مشیر حکومت مبشر منیر اعوان بھی موجود تھے۔۔
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتازراٹھور نے کہا ہے کہ ریاست میں بحران کو ختم کرنے کیلئے حویلی کے منتخب نمائندے کو موقع دیا گیا ہے کہ جو اہلیان حویلی کے لیے باعث اعزاز ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریدار کھل اٹھے
میرے منصب سنبھالنے کے بعد کے اثرات و ثمرات تاو بٹ سے حویلی تک دیکھے جا سکتے ہیں۔ایل او سی پر حویلی یونیورسٹی کا قیام ناممکنات میں تھا جو اللہ نے ہمارے ذریعے ممکن بنایا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کیرن فاریسٹ ڈویژن: ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، لکڑی سے بھرا ٹرک ضبط
گزشتہ دور حکومت میں جب ریاست بھر میں ایک پرائمری سکول تک نہیں دیا گیا حویلی کو یونیوسٹی ملی، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ابھی حویلی بھی نہیں پہنچا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دانش سکول حویلی کا تحفہ دیا گیا۔۔
دانش سکول میں غریب والدین کے بچے اُس تعلیمی معیار اور سہولیات کے ساتھ تعلیم حاصل کریں گے جو معیار اور سہولیات ایچی سن کالج جیسے اداروں میں ہے اور جہاں عام آدمی کے بچوں کا تعلیم حاصل کرنا ایک خواب تھا۔
یہ سب اللہ رب العزت کا خاص کرم اور اہلیان حویلی کے اعتما د کا نتیجہ ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔۔
انہوں نے حویلی سے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مذید کہا کہ اس موقع پر معاون خصوصی مبشرمنیر اعوان اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے قریبی ساتھی حولدار محمد صدیق شیخ کی موجودگی باعث تسکین ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سال 2025 کے بہترین بیٹری لائف سمارٹ فونز کی فہرست جاری
محمد بشیر فاروقی، محمد مشکور فاروقی، احمد فاروقی،فاروق فاروقی،محمد رفیق فاروقی،محمد حسیب فاروقی،محمد سجاد فاروقی،محمد فرید فاروقی،خواجہ مختار، نمبردار ذوالفقار اعوان، محمد شفیع،مرتضیٰ اعوان اور نمبردار محمد اشرف ودیگر نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور پر اعتماد کا اظہارکیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکہ موجودہ حکومت صرف چھ ماہ کیلئے نہیں بلکہ آنیوالی پانچ سالہ حکومت کا آغاز ہے،حویلی کو ماڈل ضلع بنائیں گے۔
حویلی کو تعلیمی مرکز بنا دیا گیا ہے۔آنیوالے دنوں میں حویلی میں مزید منصوبہ جات بھی دینگے۔اہلیان حویلی پر بڑی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے نئے شامل ہونے والے کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے گھر میں آئے ہیں، آپ نے جس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے۔




