جیولرز

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریدار کھل اٹھے

(31 دسمبر 2025): ملک میں سال کے آخری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 143 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 25 ڈالر کمی کے ساتھ 4 ہزار 346 ڈالر ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 212 روپے کمی سے 7 ہزار 718 روپے پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں اس کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق خبروں پر وضاحت سامنے آ گئی

Scroll to Top