پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بی بی ایل (بگ بیش لیگ) کے دوران گھٹنے کی انجری کے باعث وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔
برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران شاہین آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بگ بیش لیگ، شاہین آفریدی کا مایوس کن ڈیبیو، بولنگ سے روک دیا گیا
امکان ہے کہ وہ بدھ کو وطن پہنچ جائیں گے، جہاں ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔
برسبین ہیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہاکہ غیر متوقع انجری کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں وطن واپس بلا لیا ہے اور وہ پاکستان میں علاج و بحالی کا عمل مکمل کریں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی وہ دوبارہ کھیل کے میدان میں واپس آئیں گے۔ فاسٹ بولر نے برسبین ہیٹ اور اپنے فینز کے تعاون اور حوصلہ افزائی پر بھی شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پرآج بدھ کے روز پاکستان واپس پہنچیں گے، جہاں ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی ری ہیب پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔
برسبین ہیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ کیا شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیل سکیں گے؟مداحوں کیلئے اہم خبر
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اسٹار فاسٹ بولر کی فٹنس کے معاملے میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے بگ بیش لیگ میں اب تک 4 میچز کھیل چکے ہیں۔ ان کی واپسی اور بحالی پر کرکٹ شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔




