مسلم لیگ ن

ممبر مجلس عاملہ ن لیگ فرید خان ،رفاقت اعوان کی پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق ضلعی صدر اور ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر فرید خان نے حلقہ نمبر سات سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے حصول کے لیے اپنی درخواست مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں جمع کرا دی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ سجاول خان، لیپہ ویلی سے مسکین بٹ، فرید مغل، خوشحال خان مغل، شمروز مغل، عبدالشکور نسیم، جھکتائی منیر احمد، میر قیوم گکھڑ، طفیل بخاری، امجد خان، پرویز خان، حذیفہ خان، چوہدری نور حسن بھی قافلے میں شریک تھے

مزید یہ بھی پڑھیں:یمن کے ساتھ کشیدگی ،یواے ای کا اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان

ظہیر اعوان، حسنین کاظمی، سید جلال شاہ، عتیق احمد گکھڑ، کیپٹن وزیر حسین، نثار عباسی، شیخ منظور، کوثر خان، عامر خان، لالہ افتخار، فاروق عتیق، سید سجاد شاہ، گلفراز خان اور سابق امیدوار ضلع کونسل ظہیر احمد اعوان سمیت سینکڑوں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور سینیئر قیادت موجود تھی۔

وادی لیپہ سے پاہل تک مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حلقہ نمبر سات کے پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرید خان نے کہا کہ انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی مسلم لیگ (ن) کا پرچم بلند رکھا اور گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ نمبر سات کا ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے کیونکہ انہوں نے پارٹی کے لیے دن رات محنت کی ہے اور کبھی وفاداری میں کمی نہیں آنے دی

دوسری جانب سابق ممبر کشمیر کونسل و سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر انجینئر رفاقت حسین اعوان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حلقہ ایل اے ۔33 لیپہ ویلی سے جماعتی ٹکٹ کیلئے اپنی درخواست انچارج مرکزی سیکرٹریٹ سیّد ذوالفقار کے پاس جمع کروادی۔

اس موقع پر سابق ڈویژنل صدر ملک عبدالرشید اعوان، سیف الرحمن اعوان، وقار یونس لون،محمد یوسف میر، راجہ خورشید ودیگر مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

Scroll to Top