سٹیٹ بینک کا یکم جنوری2026 کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 بروز جمعرات بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں عوامی لین دین معطل رہے گا۔

اس روز تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں بحال

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے، تاہم عوام سے متعلق بینکنگ خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چند سیکنڈ میں سب کچھ ختم! ہولناک حادثے کی ہلا دینے والی ویڈیو وائرل

پاکستان میں سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

دوسری طرف حکومتِ پاکستان کی جانب سے سال 2026 میں سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کرکٹر حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے،ویڈیو وائرل

ملک بھر میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہوں گی، شہری اور ملازمین اب نئے سال میں تعطیلات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم وجہلم میں برفباری ، سیاحوں اور مقامی شہریوں کیلئے انتباہ جاری

معلومات کے مطابق اس سال تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔

Scroll to Top