لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنیوالے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ایک خوفناک اور ممکنہ طور پر جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
جس نے شائقین کرکٹ کے دل بھی دہلا دیئے۔یہ واقعہ گزشتہ روز بی بی ایل کے 14ویں میچ کے دوران پیش آیا، جہاں میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔
میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے صرف 29 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم وجہلم میں برفباری ، سیاحوں اور مقامی شہریوں کیلئے انتباہ جاری
تاہم میچ کے دوران ایک ایسا لمحہ آیا جس نے میدان میں موجود کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور ناظرین سب کو خوفزدہ کردیا۔
سڈنی تھنڈرز کی اننگز کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر ریس ٹوپلی نے زور دار شاٹ کھیلا، جس کے نتیجے میں گیند فضا میں بلند ہوگئی۔
LOOK OUT 🫣
This could have been awful. #BBL15 pic.twitter.com/wJTnyNLSCm
— KFC Big Bash League (@BBL) December 28, 2025
گیند کو کیچ کرنے کیلئے شارٹ تھرڈ مین پوزیشن پر موجود حارث رؤف اور ڈیپ پوائنٹ پر کھڑے ہلٹن کارٹرائٹ تیزی سے دوڑے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: دومیل پل پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام، بروقت کارروائی
دونوں کھلاڑیوں نے فل لینتھ ڈائیو لگائی اور چند لمحوں کے لیے ایسا محسوس ہوا کہ دونوں سر کے بل ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں گے۔
خوش قسمتی سے دونوں کھلاڑی ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، تاہم یہ منظر اس قدر خوفناک تھا کہ کمنٹیٹرز بھی لمحہ بھر کیلئے سہم گئے۔
کمنٹری باکس سے کہا گیا کہ یہ واقعہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا تھا اور کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا تھا۔
واقعے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے فوری طور پر ایک دوسرے کا حال دریافت کیا اور کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا۔
خوش قسمتی سے کسی کو چوٹ نہیں آئی، تاہم اس واقعے نے فیلڈنگ کے دوران رابطے اور احتیاط کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کردیا۔




