آزادکشمیر اسمبلی

مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت، 9 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت پاکستان نے مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل کے حوالے سے نو رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قاسم نون کا نصاب میں کشمیر اسٹڈیز، کشمیری ثقافت اور تحریک آزادی شامل کرنے کا مطالبہ

حکومت پاکستان کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری، قانونی مشیر اور کنسلٹنٹ کو رکن تجویز رکردیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک کا یکم جنوری2026 کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان

حکومت آزاد کشمیر نے وزیر قانون میاں عبدالوحید، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما و قانون دان سردار طاہر انور ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی لائر ونگ کے جنرل سیکرٹری راجہ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کو رکن نامزد کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر پولیس کی بڑی کارروائی، موبائل شاپ چوری میں ملوث ملزم گرفتار

ایکشن کمیٹی کی جانب سے راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ، سردار ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کو نامزد کر رکھا ہے۔

امجد علی خان کی فی الوقت کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے جبکہ دیگر دو ممبران جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے دو گروپوں کے عہدیدار بھی ہیں۔نورکنی کمیٹی میں تین اراکین کا تعلق پونچھ سے ہے۔

Scroll to Top