بھمبر(سید شہاب عباس کشمیر ڈیجیٹل )بھمبر شہر میں کھانے پینے کے اشیاء بالخصوص بچوں کے پاپڑ ، ٹافیاں، بسکٹ و دیگر غیر معیاری اشیاء کی فروخت بڑے دھڑلے سے جاری ہے ۔ چھوٹے بڑے تجارتی مراکز ، دیہاتوں کے قریب قائم دکانیں اور تجارتی سینٹرز میں بچوں کی غیر معیاری اشیاء ودیگر گھریلو کھانے پینے کی مضر صحت اشیاء کی فروخت کاسلسلہ جاری ہے جبکہ بھمبر انتظامیہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر خاموش تماشائی ہے ۔
کوئی پوچھنے والا نہیں۔غیر معیاری اور مصرصحت اشیاء کی فروخت سے تاجر بچوں میں بیماریاں بانٹنے لگے ۔۔فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے افسران وحکام دفاتر سے باہر نکلنا گوارا نہیں کرتے یا پھر اکثر دفاتر حاضرہی نہیں ہوتے ۔ شہر بھر میں غیر قانونی خریدوفروخت جاری مگر کوئی چیک اینڈ بیلنس رکھنے والا ہی موجود نہیں، عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری نوٹس لیکر غیر معیاری اشیاء کی خریدوفروخت پر پابندی کا مطالبہ کردیاـ
انتظار کی گھڑیاں ختم، چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ آج کراچی میں کھیلا جائےگا




