نیلم ویلی کے جنگلات میں قیمتی دیودار کی غیر قانونی کٹائی جاری

مظفرآباد: نیلم ویلی کے جنگلات میں قیمتی سبز دیودار کی غیر قانونی کٹائی جاری ہے اور چلہانہ کے مقام سے لکڑی سے بھرا ٹرک رات کے اندھیرے میں بغیر کسی چالان یا قانونی ثبوت کے مظفرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

چیک پوسٹ اور ٹرک والوں کے پاس کسی قسم کا قانونی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی لکڑی پر کوئی نمبر یا موس لگایا گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سوال پیدا ہو رہا ہے کہ یہ منضبطہ لکڑی سرکل سے باہر کس قانون کے تحت منتقل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم ویلی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ، متعلقہ محکمہ اور مقامی افراد برابر کے شریک

ماہرین اور مقامی باشندے خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ نیلم ویلی کے جنگلات کا یہ “گرین گولڈ” غیر قانونی طریقے سے لوٹا جا رہا ہے۔ غیر قانونی کٹائی کے نتیجے میں نہ صرف قیمتی جنگلات ختم ہو رہے ہیں بلکہ زمین کی کٹاؤ، پانی کی کمی، جنگلی حیات کی بقا پر خطرات، اور علاقائی ماحولیاتی توازن میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ علاقائی ماحولیاتی نقصان بڑھ سکتا ہے اور نیلم ویلی کے قدرتی وسائل مستقل نقصان اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کے بھائی پر درختوں کی کٹائی کا الزام، محکمہ جنگلات کی وضاحت

المختصر، نیلم ویلی کے جنگلات میں جاری یہ کٹائی کسی بھی قانونی زاویے سے جائز نہیں، اور مقامی انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ قیمتی سبز دیودار اور جنگلی حیات محفوظ رہ سکیں۔

Scroll to Top