جوہری تنصیبات کی تعمیر ،ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو قیامت برپا کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر جوہری تعمیرات جاری رکھی گئیں تو ایران پر قیامت برپا کردیں گے۔

امریکی صدر نے فلوریڈا میں نیتن یاہو سے ملاقات سے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پھر جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو ان پر فوری حملوں کی حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور زیلنسکی کی جنگ بندی پر ملاقات بغیر کسی بریک تھرو کے ختم

صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ اگر ایران جوہری پروگرام دوبارہ تعمیر کرے تو ہمیں انہیں گرانا ہوگا، ایران کو معاہدہ کرلینا چاہیےلیکن کبھی کبھی ایسا نہیں ہوتا۔

اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ نیتن یاہو کے ساتھ 5 بڑے موضوعات پر بات ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے، غزہ کی تعمیر نو جلد شروع ہو جائے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سُن کر بہت برا لگا، یوکرینی حملے کا سن کر مجھے بہت غصہ آیا، یوکرین امن کے لیے ابھی کچھ پیچیدہ مسائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردئیے

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا تھاکہ سابق صدر باراک اوباما نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے 220 ارب ڈالر فراہم کیے تھے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے انہیںتباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ایران نے جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

Scroll to Top