مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آذاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم۔دلچسپی اور غفلت نے عوام کو ٹرانسپورٹرز کی پرانے اور کھٹارہ گاڑیوں کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا۔
آئے روز حادثات سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا۔پرانی کھٹارہ گاڑیوں کو رنگ روغن کروا کہ روڈ پہ چڑھا دیا جاتا جو کسی نہ کسی موڑ سے گہری کھائی میں گرنے سے انسانی جانون کا نقصان ہوتا ہے ۔
زرائع کے مطابق شاردہ سے مظفرآباد آنے والی کوسٹر کہوڑی کے مقام پر حادثے کا شکارہوگئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی نیلم؛کورٹ ٹرسٹ کے تعاون سے سرد ترین علاقوں کے مستحقین میں گرم ملبوسات تقسیم
کوسٹر نمبر 1406 کو پیش آنے والے حادثے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو1122 اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں15 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا۔
سی ایم ایچ مظفرآباد میں 17 مریض منتقل، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:انجمن تاجران جلال آباد سولی الیکشن، کانٹے دار مقابلہ ،ابرار حیدر شیرازی صدر ،ارشد قریشی جنرل سیکرٹری منتخب
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے مضافاتی علاقے کہوڑی کے مقام پر شاردہ سے مظفرآباد آنے والی ایک مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے کے باعث مجموعی طور پر 19 مسافر زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر سی ایم ایچ مظفرآباد میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
تاکہ تمام مریضوں کو بروقت اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور پیرا میڈیکل عملے نے پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج شروع کر دیا۔
سی ایم ایچ مظفرآباد کے ماہر ڈاکٹروں نے فوری طبی معائنہ، اور ضروری سرجیکل اقدامات کو یقینی بنایا، جبکہ نرسنگ اسٹاف نے مریضوں کی دیکھ بھال، ادویات کی فراہمی اور مسلسل مانیٹرنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دیگر وارڈز اور سکرینگ او پی ڈی سے اضافی طبی عملہ طلب کیا گیا اور ایمرجنسی وارڈ میں سہولیات کو مزید فعال بنا دیا گیا۔حادثے کے بعد ہسپتال میں طبی ٹیموں کا بروقت اور منظم ردِعمل قابلِ تحسین رہا
جس کے باعث قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملی۔ سی ایم ایچ مظفرآباد کا طبی و انتظامی عملہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہا اور زخمیوں کے اہلِ خانہ کو بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا گیا۔




