پنجاب: 35 مقامات پر گھروں کی تعمیر ،کم آمدن افراد کیلئے میگا پراجیکٹ شروع

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)کم آمدن افراد کیلئے حکومت پنجاب نے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ پنجاب حکومت نے اپنی چھت فراہم کرنے کیلئے ایک اور اہم منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ڈھائی سے تین مرلہ سرکاری اراضی پر 37 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن ہو سکے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:7 رنز دیکر8 وکٹیں، بھوٹانی بولر نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ بدل دی،عالمی ریکارڈ قائم

یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب کے 25 اضلاع کے 35 مختلف مقامات پر شروع کیا جا رہا ہے، جس سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ، خانیوال سمیت دیگر اضلاع کی عوام مستفید ہو گی۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر اگلے تین ماہ کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، جبکہ منصوبے میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ 2026 کی تیاریاں جاری،آزادکشمیر ، گلگت بلتستان کی کھلاڑی شامل

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ پانچ سال کی مدت میں پانچ لاکھ سے زائد خاندانوں کے گھروں کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس سے صوبے میں کم آمدن طبقے کو باعزت رہائش کی سہولت فراہم ہو سکے گی۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق سرکاری اراضی پر اگلے 3 ماہ میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ مستحق خاندانوں کو اپنے گھروں کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیحات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال کی مدت میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بھی 5 لاکھ سے زائد خاندانوں کے گھر مکمل کرے گا، افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کم سے کم اقساط کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔

Scroll to Top