انجمن تاجران جلال آباد سولی الیکشن، کانٹے دار مقابلہ ،ابرار حیدر شیرازی صدر ،ارشد قریشی جنرل سیکرٹری منتخب

حویلی(کشمیر ڈیجیٹل)انجمن تاجران جلال آباد سولی کے الیکشن کا انعقاد بروز اتوار کو ہوا جس میں دو پینل نے حصہ لیا ، تاجروں کی بڑی تعداد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

جلال آباد کی تاجر برادری نے باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے اپنی نمائندہ تنظیم انجمن تاجران جلال آباد کے نئے عہدیداران کا انتخاب کر لیا ہے۔

انجمن تاجران جلال آباد سولی کے دو پینل آمنے سامنے تھے جس کی صدارت کیلئے ایک طرف سید ذاکر حسین بخاری اور دوسری جانب سید ابرار حیدر شیرازی تھے

مزید یہ بھی پڑھیں:اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ 2026 کی تیاریاں جاری،آزادکشمیر ، گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل

انجمن تاجران جلال آباد سولی کے انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کے بعد سید ابرار حیدر شیرازی صدارت کیلئے کامیابی قرار پائے جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے ارشد قریشی منتخب ہوگئے

سید ابرار حیدر شیرازی 65ووٹ لے کر صدر اور ارشد محمود 59ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب

انجمن تاجران کے کانٹے دار مقابلے کے بعد لوکل کونسلر ابرار شیرازی کو انجمن تاجران جلال آباد کا صدر جبکہ ارشد قریشی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

ابرار شیرازی اس سے قبل بھی بطور لوکل کونسلر عوامی خدمت میں مصروف ہیں، اور اب بطور صدر انجمن تاجران ان کے کندھوں پر ڈبل ذمہ داری آن پڑی ہے۔

اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ جلال آباد کے تاجروں کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور باہمی اتحاد کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تاجر برادری کی جانب سے یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت جلال آباد شہر کو ماحول دوست بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے گی،

مزید یہ بھی پڑھیں؛2025 سفارتکاری کا سال، وزیراعظم ، وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں کی تفصیل
جن میں بازاروں کی صفائی، صاف ستھری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور ایکسپائر اشیا کی فروخت کی حوصلہ شکنی کیلئے خود ایک مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

تاجرانِ جلال آباد نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت شہر اور بازار کی بہتری کیلئے مثبت اور عملی اقدامات کرے گی۔

Scroll to Top