منڈھول / کشمیر ڈیجیٹل:آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق سابق وزیر حکومت چوہدری یاسین گلشن کا ایک اہم اور سنسنی خیز بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت اور انتخابی عمل پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں پیسوں کا کھلے عام استعمال کیا گیا اور ووٹ خریدنے کے ذریعے الیکشن جیتنے کی کوششیں ہوئیں۔
سابق وزیر حکومت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نیازی صاحب کو 50 لاکھ روپے دیے تاکہ وہ الیکشن لڑ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی مہم کے دوران عباس پور میں میرا ایک بڑا سیاسی جلسہ منعقد ہوا، جس میں محترمہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
چوہدری یاسین گلشن نے کہا کہ اس بڑے جلسے کے باوجود بعد میں سیاسی صورتحال تبدیل ہو گئی۔ شام کو ایک پوسٹ چلی جو حامد میر نے چلائی اور خواجہ آصف جو اس وقت وزیرِ دفاع ہیں نے کہا کہ عباس پور کی سیٹ نون لیگ نے جیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی برطانیہ کا خاتون کی تقریر سے اظہار لاتعلقی ،ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد وزیرِ امورِ کشمیر نے پانچ کروڑ روپے مزید نیازی صاحب کو پیش کیےاور کہاکہ وہ 10 سے 15 ہزار مزید ووٹ خرید یں ورنہ وہ ہار جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کی وجہ سے ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ورنہ لوگ انہیں ووٹ دینا چاہتے تھے۔
پی ٹی آئی نے ووٹ خریدنے کیلیےسابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم کو پیسے دیے تھے،چوہدری یاسین گلشن pic.twitter.com/e13IFE18yN
— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) December 29, 2025
سابق وزیر نے اپنے خطاب کے دوران عوام سے وعدہ کیا کہ اگر اللہ نے انہیں کامیاب کیا تو وہ تمام برادریوں کی خدمت کریں گے اور سب کا حق دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو چیزوں پر کام کرنا بے حد ضروری ہے، تعلیم اور صحت، اور ان دونوں شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے حکومتی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی




