صحافی مونا خان نے لندن میراتھن ریس میں ’’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘‘ حاصل کرلیا

پاکستان کیلئے باعثِ فخر اور وطنِ عزیز کی بیٹی صحافی مونا خان نے لندن میراتھن ریس میں ’’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘‘ حاصل کرلیا۔

خاتون صحافی مونا خان نے 42.2 کلومیٹر کا فاصلہ مقررہ وقت میں طے کر کے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 10خواتین کوہ پیماؤں نے 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کرلی، آزادکشمیر سے مونا خان شامل

پاکستان کی بیٹی مونا خان نے تاریخی کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں ہیں۔

مونا خان نے خاتون ہو کر عزم و ہمت اور محنت کی عظیم مثال قائم کردی، لندن میراتھن ریس میں مونا خان نے سبز ہلالی پرچم اٹھا کر بھارتی ریسر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مونا خان کی کہانی پاکستانی خواتین کی ناقابل شکست ہمت کی عکاس ہے، انکی تاریخی فتح نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں اپنے حریف کو مات دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مونا خان کی یہ تاریخی کامیابی آنے والی نسلوں کیلئے حوصلہ، امید اور خود اعتمادی کا پیغام ہے۔ وہ واقعی پاکستان کی بیٹی اور ہم سب کا فخر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے چھ سالہ سفیان محسود نے چار گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے

مونا خان کے اس سفر کا آغاز 2023 کے آخر میں ہوا، جب انہوں نے یونان میں تاریخی اور مشکل ترین ایتھنز میراتھن مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون صحافی بن کر شہ سرخیاں بٹوریں۔

ایک ایسے وقت میں جب میراتھن رننگ کو خاص طور پر پاکستان میں مردوں کا میدان سمجھا جاتا تھا، مونا نے بڑے خواب دیکھنے کی ہمت کی۔

Scroll to Top