دبئی کی ایک عدالت نے ایک ایشیائی شہری کو بڑے ریٹیل سٹور سے تقریبا ً3ہزار درہم مالیت کا لیپ ٹاپ چوری کرنے پر ایک ماہ قید اور امارات سے بے دخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق ملزم نے ایک سٹور میں رش کےدوران اس موقع سے فائدہ اٹھایا جب سٹور کے ملازمین کسٹمرز کی مدد میں مصروف تھےا ور الیکڑانک ڈیوائسز ڈسپلے تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں 2026 کے استقبال کیلئے 40 مقامات پر شاندار آتش بازی کا اعلان
ملزم سٹور نے الیکڑانکس سکیشن میں ڈسپلے پر رکھے ایک لیپ ٹاپ سے سکیورٹی ٹیگ کو ہٹا کر ناکارہ بنایا پھر ڈیوائس چھپا کر سٹور سے باہر نکل گیا جبکہ سٹور مکمل طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں تھا۔
دو دن بعد ایک سکیورٹی سپروائزر نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو چوری کا انکشاف ہوا۔ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ تفتیش کاروں نے ملزم کو نشاندہی کے گرفتار کرلیا۔
دبئی بپلک پراسیکیوشن کی جانب سے تفتیش کے دوران ملزم نے چوری کا اعتراف کیا تاہم جب مقدمہ عدالت میں پہنچا تو ملزم نے اعترافی بیان اسے انکار کیا اور دعوی کیا کہ جرم کسی اور نے کیا ہے۔ اس نے عدالت سے نرمی کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں:امارات میں رہائشی قوانین مزید سخت،غیر قانونی افرادکو رہائش دینے پر 50 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا
عدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزم کے ابتدائی اعترافی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے دفاع کو مسترد کردیا اور اسے چوری کا مجرم قرار دیا۔
عدالت نے ایشیائی شہری کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی، 2,999 درہم بطور جرمانہ ادا کرنے اور سزا مکمل ہونے پر بے دخلی کا حکم بھی دیا۔
یاد رہے کہ حکام کی جانب سے ملزم کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔




