میرپور( کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹینلٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، نوجوانوں کو بلا سود قرضے اور روزگار فراہم کرینگے۔
مختلف عوامی وفود سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے نوجوانوں کو بغیر سود کے قرضوں کی فراہمی، سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر میں بھرتی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تعمیر وترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،آزاد کشمیرسے کرپشن کا خاتمہ کرینگے،چوہدری ارشد
انہوں نے کہا کہ کھڑی شریف سمیت ریاست آزاد کشمیر کی تعمیر ترقی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ صحت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات زندگی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے مسائل براہ راست حکومت تک پہنچائیں تاکہ ان کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل راٹھور کے 41روز ،ایوان میں کیا تبدیلی آئی ؟ عوام نے رائے دیدی
اس موقع پر چوہدری یعقوب، وائس چیئرمین عزیز پور چوہدری غلام ثقلین،ممبر چوہدری عبدالقیوم، انسپکٹر طارق، ڈاکٹر طارق محمود، صدر ریڈنگ ایسوسی ایشن ضلع میرپور چوہدری نثار جنیالوی،شرجیل جٹ، عبدالرحمٰن، ماسٹر رفیق قاسمی اور دیگر موجود تھے ۔




