نواز شریف

جنید صفدر کی شادی ، نواز شریف، مریم نواز کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے

لاہور: سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز جاتی امرا سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ دو روز قیام کریں گے جبکہ اس دورے کے بعد ان کی لندن روانگی بھی متوقع ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف دبئی میں قیام کے دوران جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے وہاں مقیم قریبی عزیز و اقارب اور اہم شخصیات کو دعوت نامے دیں گے ۔ شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بیرونِ ملک مقیم مہمانوں سے ملاقاتیں بھی امکان ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی دوسری شادی شانزے شیخ کیساتھ طے پا گئی،تقریبات جنوری میں ہونگی

چند روز قبل میڈیا میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور اس حوالے سے خاندان میں مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ ہیں جو معروف شخصیت روحیل اصغر کی پوتی ہیں ۔

دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی تاریخیں طے کرلی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو منعقد ہوں گی ۔

شادی کی اہم تقریبات، جن میں مہندی اور ولیمہ شامل ہیں، جاتی امرا میں منعقد کیے جائیں گے، جہاں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اب دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے : مریم نواز

یاد رہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل ان کی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی ۔

تاہم یہ رشتہ اکتوبر 2023 میں باہمی رضامندی سے طلاق پر ختم ہوگیا تھا۔ اب ایک بار پھر شریف خاندان میں شادی کی تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

Scroll to Top